کوسٹ گارڈز بلوچستان کی کارروائی: 9 اونٹوں پر لدی اعلی معیار چرس برآمد,

0
1068

June 04,2021

کوسٹ گارڈز نے بلوچستان میں کارروائی کی اور 9 اونٹوں پر لدی کروڑوں روپے مالیت کی اعلی معیار کی چرس برآمد کرلی ہے۔

خفیہ اطلاع کی بنا پر پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے اونٹوں پر لدی1580 کلو گرام چرس اپنے قبضے میں لے لی ہے۔

کوسٹ گارڈز ترجمان کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع ملتے ہی ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے علاقے کے کمانڈر کو چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے جس کے بعد علاقے میں گشت کو بڑھادیا گیا۔

گزشتہ رات گشت پارٹی نے پسنی کے علاقے شیری شیپ میں مشکوک نقل و حرکت دیکھ کر اس کا پیچھا کیاجس پر اسمگلرز فرار ہوگئے اور اپنے پیچھے 9 اونٹ، جن پر اعلی معیار کی کروڑوں مالیت کی چرس لدی تھی ، چھوڑ گئے۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق منشیات کو بیرون ملک اسمگل کیے جانے کا خدشہ تھا، قبضے میں لی گئی چرس کی بین الاقومی مارکیٹ میں مالیت 5 کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے.

Webdesk

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here