نوجوان پاکستانی سائنس دان نے دوسری مرتبہ بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا:

0
215

کراچی: 

نوجوان پاکستانی سائنس دان نے دوسری مرتبہ بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سائنس دان ڈاکٹر مبشر حسین رحمانی کو کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں دنیا کے ٹاپ ریسرچر کی فہرست میں مسلسل دوسرے سال شامل کرلیا گیا ہے۔

کلیریویٹ اینالیٹکس کی مرتب کردہ رپورٹ گزشتہ دہائی کے دوران مقالوں کی اشاعت کے ذریعے محققین کے اپنے منتخب شعبے میں نمایاں اثر و رسوخ پر روشنی ڈالتی ہے۔ مبشر رحمانی کا کام وائرلیس نیٹ ورکس، بلاک چین، کوگنیٹیو ریڈیو نیٹ ورکس، اور سافٹ ویئر،ڈیفائنڈ نیٹ ورکس پر مشتمل ہے۔ انہوں نے 100 سے زیادہ مضامین لکھے ہیں، جن میں سے 12 کلیریویٹ کی جانب سے انتہائی زیادہ پڑھے جانیوالے مضامین میں شامل کیا گیا ہے۔

Webdesk

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here