ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کی تاریخ میں 23مئی تک توسیع :

0
986

ملک میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کی تاریخ میں توسیع

کرونا وائرس کے باعث وفاقی وزارت تعلیم نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کی تاریخ میں 23مئی تک توسیع کر دی۔

وفاقی وزارت تعلیم نے صوبائی حکومتوں کو مراسلہ لکھ دیا۔

وزارت تعلیم کے مراسلہ کے مطابق نیشنل کمانڈ ایند آپریشن سینٹر (این سی او سی) احکامات کے تحت تعلیمی ادارے اب 17 تا 23مئی بند رہیں گے۔

اطلاق سرکاری، نجی تعلیمی ادارے، مدارس، ووکیشنل اور ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ پر بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ این سی او سی کے مطابق ملک بھر ميں 24گھنٹے کے دوران کرونا سے 48افراد انتقال کرگئے جس کے بعد کرونا سے مجموعی اموات 19ہزار 384 ہوگئی۔

کرونا کے 2ہزار 517 نئے کيسز رپورٹ ہوئے جبکہ 30ہزار 700 ٹيسٹ کيے گئے۔ کرونا مثبت کيسز کی شرح 8.19فيصد رہی۔

admin/webdesk

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here