فیس بک کا نام تبدیل ہونے پر اسرائیل میں ہلچل مچ گئی:

0
361

 

31 اکتوبر 2021

کمپنی کا نام ’META‘ کیا تبدیل ہوا اسرائیل میں ہلچل مچ گئی.

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے گزشتہ روز سالانہ کنیکٹ کانفرنس میں فیس بک کا نام تبدیل کیا اور بتایا کہ اب فیس بک، وٹس ایپ، انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی کا نام میٹا ’META‘ رکھ دیا گیا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ میٹا ’META‘ اسرائیل میں بولے جانے والی عبرانی زبان )Hebrew( کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے موت۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے فیس بک ڈیڈ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ شکریہ )Hebrew( زبان بولنے والے افراد کو ہنسنے کا ایک اچھا موقع مل گیا ہے۔

فیس بک نے نام کیوں بدلا؟

یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ فیس بک کو اپنا نام تبدیل کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی اور میٹاورس کیا ہے؟

زکربرگ نے میٹاورس کو ایک ’ورچوئل کائنات‘ قرار دیا ہے جسے آپ صرف اسکرین پر دیکھنے کے بجائے اس کے اندر جاسکتے ہیں۔ بنیادی طور پر، یہ لامتناہی، باہم جڑی ہوئی ورچوئل کمیونٹیز کی دنیا ہے جہاں لوگ ورچوئل رئیلٹی ہیڈسیٹ، آگمینٹڈ ریئلٹی گلاسز، اسمارٹ فون ایپس یا دیگر آلات کا استعمال کرتے ہوئے ملاقات کر سکتے ہیں، کام کرسکتے ہیں اور کھیل سکتے ہیں۔

ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی پیروی کرنے والی ایک تجزیہ کار وکٹوریہ پیٹروک کے مطابق اس میں آن لائن زندگی کے دیگر پہلوؤں جیسے شاپنگ اور سوشل میڈیا کو بھی شامل کیا جائے گا۔

Webdesk

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here