لاہور :
عوامی سواری عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی،ہنڈا نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر خود ساختہ طور پر اضافہ کردیا ہے۔
کمپنی کی سب سے مشہور بائیک ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 4000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائیک کی نئی قیمت 90900 روپے ہو چکی ہے۔ اسی طرح سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت میں بھی 4000 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد بائیک کی قیمت 97000 روپے سے بڑھ کر 101500 روپے ہو چکی ہے –
Webdesk