ریپ میں بار بار ملوث مجرم کی کیمیکل کاسٹریشن کی جائے گی:

0
1182

اسلام آباد:

جنسی زیادتی کے مجرم کو نامرد کرنے کا بل منظور

کریمنل لا ترمیمی بل کے تحت ریپ میں بار بار ملوث مجرم کی کیمیکل کاسٹریشن کی جائے گی

قومی اسمبلی کمیٹی نے اینٹی ریپ بل 2020، کریمنل لا ترمیمی بل 2021 اور نیب ترمیمی بل 2021 منظور کرلیے۔

چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس ہوا جس میں اینٹی ریپ بل 2020 پر بحث کی گئی۔ پی پی پی کی نفیسہ شاہ نے بل کے نکات پر شدید اعتراضات اٹھائے۔

پی پی پی کے حسین طارق نے کہا کہ موجودہ قوانین کو زیادہ موثر کرلیا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا، اینٹی ریپ سے متعلق خصوصی عدالتوں کا قیام مشکل مرحلہ ہوگا۔

جے یو آئی (ف) کی عالیہ کامران نے بھی کہا کہ یہ صوبائی معاملہ ہے، کیسے پورے پاکستان پر نافذالعمل ہوگا، صوبے ہائیکورٹس کے ماتحت ہیں، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اس پر مشاورت کیوں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے زیادتی کے مجرموں کو نامرد کرنے کے قانون کی منظوری دیدی

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے 4 کے مقابلے میں 8 ووٹ سے اینٹی ریپ بل 2020 منظور

Webdesk

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here