05 December 2021
سیالکوٹ میں پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت اور شرمناک ہے ۔جامع تحقیقات ہونی چاہئے ۔مولانا فضل الرحمان
ریاست اگر تو ہین رسالت اور توہین ختم نبوت کے ملزمان کے خلاف کاروائی نہیں کرے گی تو اس قسم کے واقعات تو ہونگے ۔
ماضی میں توہین رسالت کے ملزموں کو حکومتی سرپرستی میں بیرون ملک فرار کروانے پرایسا رد عمل آتا ہے ۔
مسلمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے فدائیت کی حد تک محبت کرتے ہیں ۔
یورپ کبھی خاکوں اور کبھی اظہار رائے کی آزادی کے نام پر مسلمانوں کے جذبات سے کھیلتا رہتا ہے ۔
ایسے واقعات کی آڑ میں عالمی اسٹیبلشمنٹ مذہبی طبقے کے خلاف اور آئین کی اسلامی دفعات کو متنازعہ بنانے کی سازش کرتی ہے ۔
جامع تحقیقات کی جائیں کہ اس کے پیچھے کون لوگ کن مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے ملوث ہیں ۔مولانا فضل الرحمان.
Webdesk