بلوچستان حکومت نے قلعہ عبداللہ کو دو اضلاع اور لورالائی ڈویژن کے قیام کی منظوری دے دی:

0
967

 

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت صوبے بھر میں نئے ڈویژن، اضلاع اور تحصیلوں کے قیام کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس

اجلاس میں صوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی، انجنیئر زمرک خان اچکزئی، میر سلیم احمد کھوسہ، حاجی نور محمد دمڑ، مٹھا خان کاکڑ، حاجی محمد خان طور اتمان خیل، صوبائی مشیر ملک نعیم خان بازئی، عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی شریک

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات،سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو، وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری، ایڈووکیٹ جنرل، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی، سیکرٹری بلڈنگ، سیکرٹری اطلاعات سمیت کمشنر کوئٹہ، کمشنر ژوب کی بھی شرکت

اجلاس کو سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی کمیٹی کی جانب سے صوبے میں نئے ڈویژن، اضلاع اور تحصیلوں کے قیام کے حوالے سے تجاویز اور سفارشات پر تفصیلی بریفنگ

اجلاس میں بلوچستان بھر میں نئے اضلاع اور ڈویژن کے قیام سے متعلق پیش کردہ سفارشات کا تفصیلی جائزہ اور اہم فیصلے

وزیراعلی بلوچستان نے ضلع قلعہ عبداللہ کو دو اضلاع بنانے اور لورالائی ڈویژن کے قیام کی اصولی منظوری دے دی

وزیراعلی کی صوبے بھر میں باقی اضلاع اور ڈویژنوں کے قیام کے لئے کمیٹی کو تمام عوامل کا جائزہ لینے اور کام جاری رکھنے کی ہدایت

اجلاس کو ترقیاتی منصوبوں کےلئے لینڈ الاٹمنٹ کے حوالے سے بھی بریفنگ

نئے اضلاع اور ڈویژنوں کے قیام سے سروس ڈیلیوری، مالی اور انتظامی امور کی انجام دہی میں بہتری آئے گی۔ وزیراعلی بلوچستان

عوام کو تعلیم، صحت اور شہری سہولتیں ان کے علاقوں میں دستیاب ہوسکیں گی۔ جام کمال خان

وزیراعلی بلوچستان کی محکمہ بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کے لیے ریفارمز کمیٹی قائم کرکے تجاوز پیش کرنے کی ہدایت

ریونیو ڈیپارٹمنٹ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعلی بلوچستان

دنیا بدل رہی ہے۔ ماڈرن ریونیو کلیکشن کی طرف جانا چاہیے۔ وزیراعلی بلوچستان

Webdesk

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here